ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکا کی تجاویز پر 5 شرائط رکھ دیں جنگ بندی کیلئے حملے بند کرنا اور عہدیداروں کا قتل روکنا ضروری ہے، شرائط پوری ہونے تک دفاعی کاروائیاں جاری رہیں گی، جنگ کب ختم ہوگی یہ فیصلہ ہم کریں گے۔ ایرانی ٹی وی کا دعویٰ
تہران —– ایرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کو امریکا اسرائیل کے حملے بند کرنے سے مشروط کردیا ہے۔ ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجویز پر منفی ردعمل دیتے ہوئے ایران نے جنگ بندی کیلئے 5 شرائط رکھ دی ہیں، جنگ کے خاتمے کیلئے حملے بند کرنا اور عہدیداروں کے قتل کو روکنا ایران کی پہلی شرط ہے، شرائط پوری ہونے تک دفاعی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجویز کا جائزہ لیا گیا ہے، امریکا کی جنگ بندی کی تجاویز ضرورت سے بڑھ کر ہیں۔ جنگ بندی کیلئے امریکا ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ جنگ کب ختم ہوگی یہ فیصلہ ہم کریں گے۔ دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔اسی طرح نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
Load/Hide Comments

