امریکہ و اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جان سے چلے گئے، سرکاری میڈیا کی تصدیق،خامنہ ای کی بیٹی اور نواسے کی موت کی بھی تصدیق کردی گئی، حملوں میں سپریم لیڈر کے داماد اور بہو بھی شہید ہوگئیں
تہران- ایران کے سرکاری میڈیا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی، ٹی وی پر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا بیان پڑھ کر سنایا گیا جس میں خامنہ ای کی موت کی باضابطہ تصدیق کی گئی۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اور نواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کردی اور بتایا کہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہوگئیں جب کہ سپریم لیڈر کی شہادت پر ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Load/Hide Comments