اگلے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بغیر کسی خطرے کے نہ کھولا تو امریکہ ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا اور اس کا آغاز سب سے بڑے سے ہو گا۔
امریکی صدر نے یہ ڈیڈ لائن ایرانی وقت کے مطابق 22 مارچ کی صبح تین بج کر 14 منٹ پر دی اور یہ 24 مارچ کو اسی وقت پر ختم ہو گی۔دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی ایندھن اور توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا تو ملک کی فوج خلیجی خطے میں امریکہ سے منسلک توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں