اکستان میں وسط اپریل تک تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں، اپریل کے آخر تک سپلائی بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ایک راستے پر انحصار کم کرنے کیلئے وسیع تر ذرائع سے خریداری کیلئے اقدامات جاری ہیں، پیٹرول ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
اسلام آباد ——– پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے صورحال تسلی بخش ہے اور مارچ کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ بنائی گئی ہے ،موجودہ کارگو منصوبہ بندی اور سپلائی انتظامات کی بنیاد پر وسط اپریل تک کے لیے رسد دستیاب ہے اور اسے اپریل کے آخر تک بڑھانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
اجلاس پیرکو یہاں وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا روزانہ جائزہ لینے کے سلسلے کا حصہ تھا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری، گورنر سٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتوں، ڈویڑنز اور ریگولیٹری اداروں کے وفاقی سیکریٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

Load/Hide Comments