کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں خوفناک مندی، صرف1 دن میں کھربوں روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی مندی، 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوگئیں، 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 453 پر آگیا . کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں خوفناک مندی، صرف1 دن میں کھربوں روپے ڈوب گئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی مندی، 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوگئیں، 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 453 پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی میں پیر کو رواں سال میں ایک روزہ کاروبار میں دوسری سے بڑی نوعیت کی مندی رہی۔
مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار، 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 77ہزار، 1لاکھ 76ہزار اور 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی مزید پانچ سطحیں بھی گرگئیں۔ مندی کے سبب 78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 5کھرب 77ارب 91کروڑ 85لاکھ 4ہزار 443روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 5149.79 پوائنٹس کی کمی سے 174453.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 1629.79پوائنٹس کی کمی سے 53198.53پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 3049.94 پوائنٹس کی کمی سے 104971.25پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 7017.29 پوائنٹس کی کمی سے 246378.79پوائنٹس پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں