وزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن غضب للحق جاری ہےاور ہم مطلوبہ نتائج حاصل کررہے ہیں،افغان طالبان رجیم کے پاس چوائس ہےکہ وہ پاکستان اوردہشتگردوں میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، ہماری چوائس بڑی پاکستان کی سکیورٹی اور عوام کا تحفظ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ
راولپنڈی – ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن غضب للحق جاری ہے اور ہم مطلوبہ نتائج حاصل کررہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغان طالبان رجیم کیخلاف کے آپریشن غضب للحق کی تازہ صورتحال پر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ واضح کر تا ہوں کہ کوئی شک میں نہ رہے، ہمارے کتنے ہی سیاسی اختلافات کیوں نہ ہوں، دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی قیادت بڑی واضح ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اور سہولتکاری کو کوئی جگہ نہیں دی جاسکتی، اس کی ایک تاریخ ہے نیشنل ایکشن پلان 2014 میں تمام سیاسی جماعتوں نے بنایا تھا، آج 2026 تک بارہ سال کا سفر مکمل کیا گیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں چاہے وہ سینٹر، رائٹ لیفٹ کی ہوں ، حکومت میں یا حکومت سے باہر ہوں، سب نیشنل ایکشن پلان کو فالو کرتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سویلین لیڈرشپ اوروزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے اور ہم مطلوبہ نتائج حاصل کررہے ہیں، افغان طالبا ن رجیم کے پاس چوائس ہے کہ وہ پاکستان اور دہشتگردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں، ہماری چوائس بڑی واضح ہے ، ہماری چوائس اول اور آخر پاکستان اور پاکستان کی سکیورٹی ، عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Load/Hide Comments