سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے’قومی ادارہ صحت

لاہور، ملتان،گوجرانوالہ، راولپنڈی ،اسلام آباد کو اسموگ کے زیادہ خطرات ہیں’ ایڈوائزری
لاہور( این این آئی)قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، ملک بھر میں صحت کے شعبے، اتھارٹیز اور ماہرین اسموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔قومی ادارہ صحت نے سموگ سے بچا ئواوراحتیاطی اقدامات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم میں سموگ رواں ماہ سے فروری تک انسانی صحت کو شدید متاثر کرسکتی ہے، اور فضا ء میں زہریلے مادے اور سردی مل کر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنے گی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی کو شدید متاثر ہو گی، اور اسموگ سے ماحولیاتی آلودگی سانس اور دل کی بیمار یوں سمیت کئی طرح کے بحران کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق فضائی آلودگی سے بچوں، معمر افراد اور پہلے سے بیمار کو زیادہ خطرہ ہے۔قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر لاہور، ملتان،گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کو اسموگ کے زیادہ خطرات ہیں، بالخصوص لاہور میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ ہے جہاں شہریوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں صحت کے شعبے، اتھارٹیز اور ماہرین اسموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں، بچوں کو زیادہ دیر باہر رہنے سے اجتناب برتنا چاہیے، مثاثرہ علاقوں میں بڑے اور بچے فیس ماسک کا استعمال کریں۔

Load/Hide Comments