حکومتِ مالی نظم، شفافیت اور پبلک فنانس مینجمنٹ ریفارمز پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ‘ وزیر خزانہ

حکومتِ مالی نظم، شفافیت اور پبلک فنانس مینجمنٹ ریفارمز پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ‘ وزیر خزانہ
نئی نسل کے چارٹرڈ اکائونٹنٹس ملک کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن کا تقریب سے خطاب
لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ چارٹرڈ اکائونٹنٹس کسی بھی معیشت کی سمت طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،حکومتِ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں مالی نظم، شفافیت اور پبلک فنانس مینجمنٹ ریفارمز پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ عوامی وسائل کا ہر روپیہ شفاف اور موثر طریقے سے عوامی فلاح پر خرچ ہو۔وزیرِ خزانہ میاں مجتبیٰشجاع الرحمان نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ ممبرز کاونوکیشن 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیرِ خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، ریونیو کلیکشن کے جدید طریقہ کار، آڈٹ اور رپورٹنگ سسٹمز میں آٹومیشن متعارف کروا رہی ہے۔ یہ تمام اقدامات اسی پیشہ ورانہ نظم و اخلاقیات سے ہم آہنگ ہیں جنہیں آئی کیپ نے ہمیشہ ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے چارٹرڈ اکائونٹنٹس ملک کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں جو اپنی دیانت، درستگی اور شفافیت کے ذریعے قومی اداروں میں اعتماد بحال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پالیسی سازی میں آئی کیپ جیسے اداروں کے تعاون کو نہایت اہمیت دیتی ہے تاکہ مالی نظم، احتساب اور اچھی طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا جا سکے۔مجتبیٰشجاع الرحمان نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کو نوجوانوں کی تربیت، پبلک پالیسی میں رہنمائی اور قومی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں