ایران کا جوابی وار؛ اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے دفاعی نظام متحرک ہے، ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، مُلک بھر میں سائرن بجا دیئے گئے؛ اسرائیلی فوج
تہران/تل ابیب – امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے جوابی وار کرتے ہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔ ایران کے اعلیٰ حکام نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر ہونے والے حملوں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں پر ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا، اس سلسلے میں ایران جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے اور جوابی حملہ غضبناک ہوگا، اس ضمن میں ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔
اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قسم کے خطرے کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، اس کے علاوہ مُلک بھر میں سائرن بھی بجادیئے گئے۔
اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قسم کے خطرے کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، اس کے علاوہ مُلک بھر میں سائرن بھی بجادیئے گئے۔
Load/Hide Comments