ایران پر جلدی بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں، زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑسکتی ہے ایران کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہماری ترجیح ہے، ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ کیلئے بڑا خطرہ ہے، ایران پر حملے میں ہر کوئی ہمارے ساتھ تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر جلدی بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں، زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑسکتی ہے،ایران کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہماری ترجیح ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ہفتے کی صبح آپریشن ایپک فیوری حملے کئے، ایپک فیوری حملے میں ایران کے 49 سینئر رہنماء مارے گئے۔ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا تھا، ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خطرہ ہیں۔ایران کو دوبارہ میزائل پروگرام شروع نہ کرنے کی وارننگ دی تھی، لیکن ایران نے ہماری وارننگ کو نظر انداز کیا۔ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے والی سائٹس کو نشانہ بنایا۔ایران پر جلدی بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں، زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
ایران کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کررہے ہیں،آپریشن میں ایران کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہماری ترجیح ہے، 4امریکی اہلکاروں کی ہلاکت پر مجھے افسوس ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ کیلئے بڑا خطرہ ہے، ایران میں ایک طاقتور آپریشن کررہے ہیں، ایران پر حملے میں ہر کوئی ہمارے ساتھ تھا، ہمارے لئے آخری موقع تھا کہ ایرانی حکومت سے لاحق خطرات ختم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں