ایران نے جنگ سے بچنے کی بہت کوشش کی ‘اب امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں.ایرانی صدر ٹرمپ یاد رکھیں خامنہ ای کی ہلاکت کی بھاری قیمت وصول کی جائے گی‘ٹرمپ نے نیتن یاہو سے مل کر امریکی عوام کو ایران کے ساتھ ایک غیر منصفانہ جنگ میں دھکیل دیا ہے.ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا بیان
تہران/واشنگٹن—- ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد، ایران نے اپنے پڑوسی عرب ممالک پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں.ایران نے اب تک متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان سمیت خلیجی ریاستوں میں امریکی فوجی اڈوں اور شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا ہے ”ایکس “پر جاری ایک پوسٹ میں ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک سے کہا ہے کہ ان کی مدد سے ایران نے جنگ سے بچنے کی بہت کوشش کی ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں نے ایران کے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا.
Load/Hide Comments