پاکستان کی پہلی تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا معاہدہ طے پا گیا لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سفر ڈھائی گھنٹے میں مکمل ہوگا، پنجاب حکومت اور پاکستان ریلوے نے معاہدے پر دستخط کردیے

لاہور———- لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان لاہور سے راولپنڈی تک ملک کی پہلی فاسٹ بلٹ ٹرین چلانے کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر گیا ہے۔ معاہدے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دستخط کئے۔
منصوبے کے تحت تیز رفتار ٹرین لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سفر محض ڈھائی گھنٹے میں مکمل کرے گی، جس سے مسافروں کو تیز، محفوظ اور جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔ حکام کے مطابق بلیٹ ٹرین منصوبہ ریلوے کے نظام کی بہتری اور بین الاضلاعی سفری وقت کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس سے معاشی سرگرمیوں اور تجارتی روابط میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں