پیپلز پارٹی نے کراچی کو مفتوحہ علاقہ، عوام کوغلام سمجھ لیاہے، آفاق احمد بنیادی سہولتیں فراہم کئے بغیر ای چلان قبول نہیں،ہر ظلم وناانصافی کے پیچھے متحدہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ
کراچی(این این آئی)چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان)آفاق احمد نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو مفتوحہ علاقہ، عوام کوغلام سمجھ لیاہے،بنیادی سہولتیں فراہم کئے بغیر ای چلان قبول نہیں،ہر ظلم وناانصافی کے پیچھے متحدہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے۔ ضلع وسطی کے دفتر میں تحریک میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی بانیان پاکستان کی اولادوں کا شہر ہے اور وہ اپنے بزرگوں کے وطن کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے وزیر دفاع اور بھارتی فوجی سرماں کے اشتعال انگیز اور کراچی سے متعلق بیابات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ترنوالہ نہیں ِ، بھارت آئے سبق سکھائینگے۔آفاق احمد نے پہلے اجرک والی نمبر پلیٹ اور اب ای چلان کے زریعے کراچی کے عوام کو لوٹنے کے عمل کو مہاجر دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پیپلزپارٹی نے مفتوحہ علاقہ اور یہاں کے عوام کو غلام سمجھ لیا ہے۔اور ان سے بہانے بہانے سے خراج وصول کیا جارہا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا بنیادی ڈھانچہ اس بری طرح تباہ ہے جیسے موجود ہی نہیں، لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیم، بجلی،پانی،گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ ہر ظلم و ناانصافی کے پیچھے متحدہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے، جوعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے دن میں اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کا ڈھونگ کرتے ہیں رات کو انہی غاصبوں،ظالموں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔آفاق احمد نے کہاکہ بنیادی سہولتیں فراہم کئے بغیر ای چلان کسی صورت قبول نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ ایک طرف چاروں چاروں جانب سرحدوں پر کشیدگی ہے، بھارت کراچی پر حملے کی کھلی دھمکیاں دے رہا ہے دوسری طرف علیحدگی پسندسندھی کراچی میں یلغار کی تیاریاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند سندھیوں اور کلہاڑی والے جھنڈوں کی کراچی میں یلغار روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہاجر قوم کا اتحاد صرف مہاجر قوم کے مفادمیں نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی ضروری ہے۔
Load/Hide Comments

