پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ
ٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ، عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت کو 253 روپے 17 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت کو 257 روپے 8 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی تھی۔ جبکہ ذرائع کی جانب سے 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Load/Hide Comments