پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں عمران خان کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دی، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر 25 منٹ طویل بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا، سیاسی قائدین اور ذاتی معالجین نے اب تک کیے گئے علاج اور سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے دی گئی تجاویز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ 15 فروری 2026ء کو پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ نے کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے، عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل جب کہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی، عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل اور بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں