وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے کے مقام کا دورہ، معائنہ کیا ،سرچ آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی کی بھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے کی شدید مذمت،جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے جائے دھماکے کا معائنہ کیا اور سرچ آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو دھماکے کے بارے بریفنگ دی۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور پولیس حکام بھی ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نیہدایت کی کہ افسوسناک واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائیاور دھماکے کے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

Load/Hide Comments