نوازشریف نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کروائی، ن لیگی حلقوں کا دعویٰ اس معاملے پر حکمراں جماعت کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی؛ ذرائع ن لیگ

لاہور —— پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقوں کا دعویٰ ہے کہ نوازشریف نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کروائی، حکمراں جماعت کے صدر نے حکومت کو کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کے صدر میاں نوازشریف نے پٹرول کی قیمت کم کروانے میں کردارادا کیا، اس حوالے سے میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، اس دوران صدر ن لیگ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت دی گئی، جس کے نتیجے میں وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ رات گئے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا اور نئی قیمت کم کرکے 378 روپے کردی گئی، یہ کمی کم ازکم آئندہ ایک ماہ کیلئے کی گئی ہے، سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج مشکل حالات میں ایک بار پھر عوام سے مخاطب ہوں، میں نے بھرپور کوشش کی قومی وسائل کو عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے صرف کیا جائے، ایک ایک پیسے کی بچت سے مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، خلیج میں جنگ جاری ہے پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمانوں پر ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں