عید الفطر سے پہلے موبائل صارفین کو 5 جی سروس ملنے کا امکان فائیوجی سپیکٹرم نیلامی کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں تیزکردی گئیں؛ ذرائع

اسلام آباد —— عید الفطرسے پہلے موبائل صارفین کوفائیوجی سروس ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا، جس کے لیے ٹیلی کام آپریٹرزکوآئندہ ہفتے فائیو جی لائسنس جاری کیے جانے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فائیوجی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد پی ٹی اے نے سیلولر کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں تیزکردی ہیں، اس مقصد کے لیے پی ٹی اے حکام فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کرچکے ہیں، جن کے حصول کے بعد ٹیلی کام کمپنیاں عیدالفطرسے قبل فائیو جی سروس لانچ کر سکیں گی، جس کے لیے پی ٹی اے کی طرف سے کمپنیوں کو لائسنس کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کر نے کی ہدایت کردی گئی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں