عوام کو بجلی وگیس کی لوشیڈنگ کرکے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمہوری حکومت عوام کو حقوق اور ان کے مسائل حل نہیں کریگی تو بھلا یہ کونسی جمہوریت ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں ، حکومت ٹیکس کسی نہ کسی طریقے سے غریب عوام سے وصول کررہی ہے ،عوام کو بجلی وگیس کی لوشیڈنگ کرکے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں جمہوری حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کو بنیادی حقوق اور مسائل حل کریں ،جمہوری حکومت عوام کو حقوق اور ان کے مسائل حل نہیں کریگی تو بھلا یہ کونسی جمہوریت ہے ،معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست اقدام نہیں ہے ،متوسط طبقے کو قرضوں سے ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کی صورت میں بوجھ اٹھانا پڑتا ہے ،کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے جنہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے ،بجلی وگیس کی 14گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ اور بل اضافی طور پر وصول کئے جارہے ہیں ،وفاقی وصوبائی حکومتیں عوامی ایشوز کو حل اور بے لگام کے الیکٹرک ،سوئی سدرن اور واپڈا کو نکیل ڈال کرعوام سے اضافی بل لینے سے روکیں ،بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء پر جی ایس ٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو ختم یا کم کیا جائے ،بیرونی قرضے ایسے وعدوں پر نہ لئے جائیں جس سے غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عالمی سطح پر نظر ڈالیں تو پوری دنیا میں کھانے پینے کی اشیاء پرسبسڈی دے کر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے ،حکمران ایسی معاشی پالیسیاں مرتب کریں جس سے غریب کو ریلیف اور معیشت مستحکم ہو ،ایسے پالیسیوں سے اجتناب کیا جائے جس سے غریب عوام برائے راست متاثر اور بھوک وافلاس کا سامنا کرنے پر مشکلات کا شکار ہوں،پاکستان سنی تحریک عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہی گی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے ۔

Load/Hide Comments