صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) طلب کرلیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) طلب کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا،صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 12 جنوری، 2026 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاس میں طلب کیا ہے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 12 جنوری 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 23 واں اجلاس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں