حکومت کا عوام کو کوٹا کے مطابق پٹرول دینے کا فیصلہ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی، ہر شہری کو ایپ میں طے شدہ کوٹے کے مطابق روزانہ کا پیٹرول یا ڈیزل مل سکے گا

اسلام آباد ——–حکومت کا عوام کو کوٹا کے مطابق پٹرول دینے کا فیصلہ، حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی، ہر شہری کو ایپ میں طے شدہ کوٹے کے مطابق روزانہ کا پیٹرول یا ڈیزل مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے ایپ میں رجسٹریشن کروائے گا۔ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گا، ہر شہری کو ایپ میں طے شدہ کوٹے کے مطابق روزانہ کا پٹرول یا ڈیزل مل سکے گا، اس سلسلے میں حکومت نے پچھلے مارچ سے اس مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں