تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی واپس لائے گی، بیرسٹر گوہر اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو،چیئرمین پی ٹی آئی

تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی واپس لائے گی، بیرسٹر گوہر
اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو،چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوریت چلے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں بھی احتجاج کریں گے، اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں