ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کردی ، 7ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا امریکا کا آبنائے ہرمز سے صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے، آبنائے ہرمز کے راستے تیل لینے والے ممالک مدد کیلئے آگے آئیں، ایران کے 100سے زائد جہازوں کو تباہ کردیا۔ صدر ٹرمپ

واشنگٹن ——- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اتحادیوں سے پھر مدد کی اپیل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے کئی ممالک سے بات ہورہی ہے۔ میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے امریکا کا صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے، آبنائے ہرمز کے راستے تیل لینے والے ممالک آگے آئیں اور مدد کریں، ہم نے بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو ڈبو دیا ہے۔ ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔ایران میں زیادہ تر فوجی اور تجارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکا کی طاقتور فوج نے ایران کی رجیم کا خاتمہ کیا۔ ایران کا خطرہ ختم کرنے کیلئے طاقتور فوجی کارروائی کی۔ایران میں 7 ہزار سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے دفاعی نظام کو بھی تیزی سے تباہ کررہے ہیں۔ طاقتور فوجی کارروائی کے بعد ایران کے حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں