ایران نے مزید 2 پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے دیئے ایک جہاز میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہوا ہے، دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے

تہران —– ایران کی جانب سے مزید 2 پاکستانی بحری جہازوں کوآبنائے ہرمزسے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے دونوں جہاز جنگ کے آغاز کے بعد سے خلیج فارس میں رکے ہوئے تھے، تاہم ایران کی جانب سے خصوصی اجازت ملنے کے بعد انہوں نے اپنی منزل کی جانب سفر دوبارہ شروع کردیا اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز ’ملتان‘ اور ایک چارٹرڈ جہاز ’پی الیکی‘ آبنائے ہرمز عبور کرکے خلیجی پانیوں سے باہر آگئے۔
ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ دونوں جہازوں نے گزشتہ روز خلیجی ممالک کے قریب سے آبنائے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا جس کے بعد اب وہ بحفاظت آگے بڑھ رہے ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے چارٹرڈ جہاز ’پی الیکی‘ میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہوا ہے جو پاکستان کیلئے درآمد کیا جا رہا ہے، دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں