ایران نے امریکا سے مذاکرات کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا،ہمیں ان سے تحفظات ہیں ہم نے امریکا کو 15نکاتی تجاویز کا کوئی جواب نہیں دیا، ہم جنگ بندی قبول نہیں کریں گے صرف جنگ کا خاتمہ ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

اسلام آباد ——- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہمیں ان سے تحفظات ہیں، ہم نے امریکا کو پندرہ نکاتی تجاویز کا کوئی جواب نہیں دی۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم نے امریکا کو 15 نکاتی تجاویز کا کوئی جواب نہیں دیا، ایران نے امریکی تجاویز کا کوئی جواب نہیں بھیجا ، نہ ہی کوئی تجاویز یا شرائط پیش کیں۔
قومی سلامتی کونسل کی نگرانی میں امریکا سے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ امریکا سے مذاکرات کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہمیں ان سے تحفظات ہیں۔ ہم جنگ بندی قبول نہیں کریں گے صرف جنگ کا خاتمہ ہوگا۔ ایران وقفے کے بجائے پورے خطے میں دشمنی کا خاتمہ قبول کرے گا، ایران میں کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دعوت میں کوئی صداقت نہیں، ہمیں پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچائے جاتے ہیں اور اسی کے ذریعے موصول ہوتے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں