ایرانی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ’پاکستان زندہ باد‘ لکھ دیا مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، امریکی میڈیا پر ایرانی مؤقف غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے؛ عباس عراقچی کا بیان
تہران —– ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ’پاکستان زندہ باد‘ لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ایک پوسٹ جاری کی گئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں لیکن امریکی میڈیا پر ایرانی مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے، ہمیں غیر قانونی جنگ کے حتمی اور پائیدار خاتمے کے حوالے سے شرائط پر اعتراض ہے‘، ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں اردو میں ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔
Load/Hide Comments