اگر ایران اور امریکہ رضامند ہوں تو مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، دفتر خارجہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت و سفارتکاری کی وکالت کی ہے اور یہی مؤقف اب بھی برقرار ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے؛ ترجمان فارن آفس کا بیان

اسلام آباد —- پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ رضامند ہوں تو مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق اگر فریقین آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے کیوں کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے مسلسل بات چیت و سفارتکاری کی وکالت کی ہے اور یہی مؤقف اب بھی برقرار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا، پاکستان، ترکیہ اور مصر کی جانب سے سفارتی سطح پر کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ خطے کے اہم ممالک امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں