امریکہ ایران جنگ؛ ثالثی کیلئے ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد سعودی وزیر خارجہ آج پہنچیں گے، مشرقِ وسطیٰ تنازعہ کے حل کیلئے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی

اسلام آباد —– امریکہ و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر ثالثی کیلئے ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پہنچیں گے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ تنازعہ کے حل کیلئے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر مسلط کی جانے والی جنگ روکنے کے لیے پاکستان نے سفارتی سطح پر کوششیں شروع کردی ہیں، اس مقصد کے لیے علاقائی ممالک کو ایک میز پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اسلام آباد میں آج ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی، ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ خطے کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر تفصیلی غور کریں گے، اجلاس میں مختلف تجاویز زیر بحث آئیں گی جن کا مقصد تنازع کو کم کرنا اور خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں