آراد میں ایرانی حملے میں 88 زخمی افراد میں سے 10 شدید زخمی ہیں: اسرائیلی حکام

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل شہر آراد میں ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 88 ہو گئی ہے جن میں سے 10 شدید زخمی ہیں۔اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے آراد میں سنیچر کی شام کے میزائل حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔اس کے مطابق ہسپتالوں میں 88 افراد داخل ہیں، جن میں سے 19 کو درمیانے درجے کہ جب کہ 55 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے آراد کے میئر سے بات کی ہے اور اسے شہر کے لیے انتہائی مشکل شام قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں