بیت شمش میں ایران کا میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک 23 زخمی، ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکہ نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

مقبوضہ بیت المقدس-مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش میں ایرانی میزائل حملے میں کم ازکم 9 اسرائیلی ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ بیت شمش میں ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت اس وقت ایک عوامی بم شیلٹر میں موجود تھی، غالب امکان ہے کہ میزائل براہِ راست پناہ گاہ پر گرا اور ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر وہیں موجود تھے۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ گزشتہ جھڑپوں کے دوران پولیس کو یہ علم ہوچکا تھا کہ عوامی پناہ گاہیں براہِ راست بیلسٹک میزائل کے حملے کی شدت برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، بیت شمش کے علاقے میں اسرائیل کی نیوکلئیرتنصیبات سمیت دیگر حساس تنصیبات موجود ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس بار ے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ایرانی میزائل کو روکا کیوں نہ جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں