ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پرپھینک دیئے،ویڈیووائرل

استنبول ——- مسجد اقصی کے خطرے اور مسلمانوں کے پہلے قبلہ پر جاری قبضے کے خلاف ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی فاتح سلطان مسجد میں رمضان المبارک کی تراویح نماز کے دوران خواتین نے ایک حیران کن احتجاج کیا، خواتین نے غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حجاب (یا اضافی اسکارف)اتار کر نیچے نماز پڑھنے والے مردوں پر پھینک دیے۔یہ اقدام مردوں کی خاموشی پر شدید تنقید تھا کہ وہ الاقصی مسجد کی حفاظت کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے، خواتین کا پیغام واضح تھا: مرد اپنی عزت اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین مسجد کی بالکونی سے دوپٹے پھینک رہی ہیں جبکہ نیچے موجود مرد حیران اور خاموش کھڑے ہیں، یہ منظر تراویح کی نماز کے وقت کا ہے اور فورا ہی عالمی سطح پر بحث کا موضوع بن گیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں