ایران پر امریکہ کا حملہ ٹل گیا، اب حملے کے حالات نہیں رہے،رانا ثنا اللہ

وینزویلا،گرین لینڈ،ایران کا آپس میں مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، مشیر وزیراعظم
حکومت مستحکم ،کسی قسم کاکوئی تھریٹ نہیں، ہم نہیں کہتے ہمیں گالیاں نہ دیں لیکن اداروں کو تو نہ دیں،انٹرویو
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ ایران پر امریکا کا حملہ ٹل گیا ہے، ایران پر حملے کے حالات نہیں رہے،ایران میں اتحادآیا،حکومت کی حمایت میں لوگ باہر نکلے، حملے سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ایک انٹرویو میںراناثناء اللہ نے کہاکہ ٹرمپ کے بیانات سے ایران کو نقصان ہوا ہو گا، صدر ٹرمپ کے بیانات سے ایرانی قوم میں جذبہ جاگ گیا، ایران تحریک میں غیرملکی عنصر،ٹرمپ کی دھمکیاں نہ ہوتیں تو زیادہ فورسز استعمال نہ کرنا پڑتیں، ایران میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، ایران میں الیکشن ہوتے ہیں،لوگوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ایران میں عقیدے،مذہب،نظریے کی بنیاد پر ایسی مزاحمت بنے گی جو خطے کو لپیٹ میں لے گی۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کا مسئلہ پوری دنیا کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، افغانستان سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے، امریکا نے وینزویلا میں رجیم چینج کیا،ایران بڑا ملک ہے، پاکستان ایران سے بھی بڑا ملک ہے، وینزویلا،گرین لینڈ،ایران کا آپس میں مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں صلح کرنی چاہیے، جو صلح کرنے سے انکاری ہے قصور اس کا ہے۔راناثناء اللہ نے کہاکہ حکومت مستحکم ہے،کسی قسم کاکوئی تھریٹ نہیں، ہم نہیں کہتے ہمیں گالیاں نہ دیں لیکن اداروں کو تو گالیاں نہ دیں، نوازشریف،آصف زرداری کے پاس اپنی جماعت کا اختیارہے،کسی اور کا نہیں، پی ٹی آئی کو سنگجانی جانے کا کہا گیا تھالیکن اس پر انہوں نے عمل نہیں کیا۔مشیروزیراعظم نے کہاکہ امریکی وفد آیا تھا وہ مایوس ہو کر گیا ہے، تالی دونوں ہاتھ سے بجے گی،ایک ہاتھ سے نہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن کی سیٹوں پر جا کر دعوت دی، وزیراعظم شہبازشریف نے خلوص نیت سے بات کی، سپیکرقومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے، پی ٹی آئی پہیہ جام ہڑتال کرنے کی پوزیشن میں نہیں، تحریک انصاف پشاور میں بھی پہیہ جام نہیں کر سکتی۔

Load/Hide Comments