بھارت کا پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈہ سڈنی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے جاملے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بھارت کا پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈہ سڈنی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے جاملے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
اسرائیل اور بھارت عالمی دہشتگرد ہیں جو انسانی نسل کشی کے ساتھ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ،شاداب رضا نقشبندی
کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈہ سڈنی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے جاملے ،بھارت ،اسرائیل اور افغان میڈیا کا دہشتگردوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کیسازش بے نقاب ہوگئی ،بھارت ،اسرائیل جان بوجھ کر سانحہ سڈنی کو پاکستان سے جوڑنے کیلئے مکاری اور مواصلاتی دہشتگردی کررہے تھے ،پاکستان دنیا میں پائیدار امن چاہتا ہے دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے بڑی قربانی دی ہے ،اسرائیل اور بھارت عالمی دہشتگرد ہیں جو انسانی نسل کشی کے ساتھ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ،سانحہ اے پی ایس کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کے ہاتھ ملوث ہیں ،معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن کسی معافی کے لائق نہیں ہیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ،پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو مثالی اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت اور اسرائیل کے پاکستان مخالف جھوٹے منفی پروپیگنڈے کی مذمت اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں اور نہ ہی اس کا انسانیت سے کوئی جواز ہے ،سانحہ اے پی ایس کی عظیم قربانی ہمیشہ ہمیں ایک محفوظ ،مضبوط اور پر امن پاکستان کی راہ دکھاتی رہے گی ،پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،پاکستان کے پائیدارامن اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنے پر بھارت اور اسرائیل پاکستان سے معافی مانگیں ،انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہیں مگر بھارت اور اسرائیل جنونی مذہبی دہشتگرد ہیں جو فلسطین ومقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی کررہے ہیں ،اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیںبھارت اور اسرائیل کو دہشتگرد قرار دیا جائے اور ان پر اقتصادی ومعاشی پابندیاں عائد کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں