پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے ‘ حمزہ شہباز

جنگ کے میدان میں شکست کھانے والا دشمن دہشتگردی کے ذریعے ہمیں کمزور کرنا چاہتاہے
لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے ، موجودہ حالات میں نفاق کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون رکن پنجاب اسمبلی سنبل مالک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کی جانب گامزن کر دیاہے ، آج عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستانی معیشت کے بہتری کی جانب گامزن ہونے کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں، جنگ کے میدان میں عبرتناک شکست سے دوچار ہونے والا ہمارا دشمن اب دہشتگردی کے ذریعے ہمیں کمزور کرنا چاہتاہے لیکن اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

Load/Hide Comments