2 امریکہ کا آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے چین سمیت ’سات ممالک‘ سے رابطہ، ’ہم منصبوں سے کہا ہے کہ اگر اُنھوں نے مدد نہ کی تو ہم یاد رکھیں گے‘، صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ’پولیسنگ‘ کے لیے ’تقریباً سات‘ ممالک سے بات چیت ہوئی ہے۔اتوار کو فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کی پرواز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں نے چین سے پوچھا کہ کیا آپ آنا پسند کریں گے؟ اور ہم دیکھیں گے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔‘صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ چین کے علاوہ اُن کی کس ملک سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ لیکن اُن کا کہنا تھا کہ نیٹو اور دوسرے ممالک جو اس علاقے کے ذریعے اپنی توانائی کی ضروریات حاصل کرتے ہیں اُنھیں بھی ’اپنی اپنی سرزمین‘ کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments

