یران کا آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کو بھی بند کرنے کا عندیہ اگرا یرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطہ اندھیرے میں ڈوب جائےگا، حالات قابو سے باہر گئے تو باب المندب کو بھی بند کر دیں گے، ایران

تہران —– ایران کا آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کو بھی بند کرنے کا عندیہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیلئے جاری کوششیں اور مذاکرات ختم ہو گئی ہیں۔ ایران نے ثالثوں کی جانب سے دی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔تہران نے جواب میں کہا ہے کہ سیز فائر بات چیت میں مزید حصہ نہیں لیں گے، محض امریکی وعدوں کے بدلے آبنائے ہرمز نہیں کھول سکتے۔ جبکہ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے مطالبات ماننے، آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں