ہمارے پاس تیل مہنگا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں سرکاری دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،افسروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سکول31 مارچ تک بند رہیں گے، وزیر اعظم کا اعلان

اسلام آباد —- وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تیل مہنگا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، سرکاری دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،افسروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سکول31 مارچ تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے ، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
پاکستانی کو مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کا سامنا ہے ، پاکستان معاملات سفارت کاری کے ذریعے حل کرانے کی کوشش کررہا ہے ، پاکستان آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ ممالک کے ساتھ ہے، عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں