کویت میں امریکی ساختہ ایف ففٹین طیارہ گر کر تباہ ہوگیا طیارے کے دونوں پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ایف ففٹین طیارے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ پائلٹ امریکی تھے یا اسرائیلی ابھی تصدیق نہ ہوسکی۔ الجزیرہ کے نمائندے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہے۔ امریکا اور کویتی حکام کی جانب سے طیارے گرنے کی تصدیق سامنے نہ آسکی۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں مقامی افراد کو پائلٹوں کا سامنا کرتے ہوئے اور انہیں گاڑی میں بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں پائلٹوں کی پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے آتے ہوئے بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
Load/Hide Comments

