پٹرول ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے، ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا مقصد قیمتی زرمبادلہ بچانا اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے، بجلی کی پیداوار کا ایک حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر منحصر ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد —- وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے ،اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، علاقائی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پوری قوم مل کر پٹرول کی بچت اور کفایت شعاری کی مہم میں اپنا حصہ ڈالے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
Load/Hide Comments