وفاقی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ، صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، پی ٹی آئی بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
بانی پی ٹی آئی کو فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔ ہرقیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، پی ٹی آئی بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے، بانی کے علاج سے متعلق حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔
Load/Hide Comments

