بنگلہ دیش میں بی این پی نے دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت لیا، 200 سے زائد نشستیں جیتنے میں کامیاب

بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات میں سابقہ وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیاء کی جماعت بی این پی نے دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق الیکشن میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج میں بی این پی اتحاد نے 211 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کرلی، حال ہی میں جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس آنے والے بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان اپنی دونوں سیٹیں جیت چکے ہیں جنہوں نے اپنی جماعت کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں آئندہ حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کا 11 جماعتی اتحاد 70 سیٹیوں کے ساتھ الیکشن میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ طلبا تحریک کی جماعت این سی پی صرف 3 سیٹیں حاصل کرسکی، 3 آزاد امیدواروں نے بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کی، بنگلہ دیش جاتیہ پارٹی اور اسلامی اندولن بنگلہ دیش نے ایک ایک سیٹ حاصل کی، الیکشن کمیشن آف بنگلا دیش آج حتمی نتائج کا اعلان کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں