نیتن یاہو کے دفتر پر ایرانی میزائل حملہ؟

آئی آر جی سی کے سرکاری خبر رساں ادارے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ مقامی طور پر تیار کردہ ’’خیبرشکن‘‘ بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔ بیان کے مطابق حملے میں نیتن یاہو کے دفتر کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ’’سرپرائز آپریشن‘‘ کے تحت کی گئی، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ آئی آر جی سی نے مزید تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس مقامات پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں