مشرق وسطیٰ میں کم از کم 40 تیل تنصیبات بری طرح متاثر ہوئی ہیں،عالمی توانائی ایجنسی ہرمز بندش سے عالمی معیشت بڑے خطرے میں ہے، اس بحران سے کوئی ملک بچ نہیں پائے گا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر
ویانا —- عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے نتیجے میں کم از کم 40 تیل تنصیبات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق حالیہ بحران 70 کی دہائی کے دونوں بحرانوں سے بڑا کرائسس ہے، ہرمز بندش سے عالمی معیشت بڑے خطرے میں ہے، اس بحران سے کوئی ملک بچ نہیں پائے گا۔عالمی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ مزید نقصان اور بحران سے بچاؤ کے لیے زخیروں سے اضافی تیل مارکیٹ میں لانا ہوگا.
Load/Hide Comments

