مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات ترجیحات ہیں،سیاسی انتقام، کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے، ،وزیراعظم

منظم مالی جرائم کے باعث اپنی رقوم سے محروم ہونے والے شہریوں کی بروقت داد رسی سے نیب پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے،شہبازشریف
اسلام آ باد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مالی بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر پر یقین نہیں رکھتی ہے۔منگل کووزیراعظم ہاؤس میں یوم عالمی بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کرتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے لیے مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن دنیا کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ بدعنوانی کے مضر معاشرتی اثرات کی حوصلہ شکنی اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ مالی بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس ضمن میں نیب اور تمام متعلقہ ادارے بھرپور طریقے سے اور بڑی تندہی سے کارروائی کر رہے ہیں تاکہ ہر سطح پر جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔وزیراعظم نے نیب کی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منظم مالی جرائم کے باعث اپنی رقوم سے محروم ہونے والے شہریوں کی بروقت داد رسی سے نیب پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ تقریب سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے خطاب میں نیب کی حالیہ چند برسوں اور بالخصوص اس سال کی کارکردگی پر وزیراعظم اور حاضرین کو بریفنگ دی ۔انہوںنے کہاکہ تمام متعلقہ ریاستی اداروں کے ساتھ باہمی اور موثر تعاون سے نیب نے 2025میں 5.1ٹریلین روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر معمولی وصولیاں ممکن بنائیں۔

Load/Hide Comments