عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ہوں گی، نوٹی فکیشن جاری 22 مارچ کو اتوار کے باعث پہلے ہی ہفتہ وار عام تعطیل ہوگی اور 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی گزیٹڈ چھٹی ہوگی
اسلام اباد —– وفاقی حکومت نے 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویڑن کی جانب سے ملک میں سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی تعطیلات ہوں گی، 22 مارچ کو اتوار کے باعث پہلے ہی ہفتہ وار عام تعطیل ہوگی اور 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی گزیٹڈ چھٹی ہوگی، اس طرح عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ہوں گی۔
Load/Hide Comments

