سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد،راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے دہشت گردوں کے 2 ڈرونز کو کامیابی سے گرا دیا گیا، اس دوران فوجی یا کسی دوسری تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، وزارت اطلاعات
اسلام آباد —– سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد،راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈرونز گرائے جانے کے حوالےسےسوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کے بعد اس حوالے سے وفاقی وزارت اطلاعات نے باقاعدہ بیان جاری کیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردوں کے 2 ڈرونز کو کامیابی سے گرا دیا گیا، اس دوران فوجی یا کسی دوسری تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق ڈرونز کے ملبےسے معمولی نقصان ہوا ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر وفاقی دارالحکومت کی فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی کی اطلاعات کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا دعوٰی کیا جا رہاتھا۔
Load/Hide Comments

