سب سے پہلے بنگلا دیش، نومنتخب طارق رحمان کا اسلام آباد اور دہلی کو پیغام

ڈھاکہ بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے سربراہ طارق رحمان کی جانب سے اسلام آباد اوردہلی کو پیغام ہے کہ ان کی پہلی ترجیح بنگلہ دیش اور اسکے مفادات ہیں، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کیا بنگلہ دیش سارک کو دوبارہ منظم کرکے خطے میں امن کا کردار ادا کرسکتا ہے ؟ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ، پاکستانی اور بھارتی صحافی بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات کررہے تھے اور میں سوچ رہا تھا کہ 1971 میں بنگلہ دیش ہم سے دور ہوا جس میں پاکستانی غلط پالیسیوں کے ساتھ بھارت نے بھی کردار ادا کیا اب 2024 میں بھارت اپنی غلطیوں سے بنگلہ دیش سے دور ہو گیا ہے اور پاکستان کے راستے ہموار ہو گئے ہیں ، کیا یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا ۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں