حکومت کا ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چَین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ درآمد سے پیٹرول پمپس پر پہنچنے تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی سے فروخت تک کا تمام ریکارڈ وزارت توانائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر کو دستیاب ہوگا

اسلام آباد —–وفاقی حکومت نے ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چَین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے کی کشیدہ صورتحال کے دوران ملک میں غیرقانونی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کی جائے گی، درآمد سے پیٹرول پمپس پر پہنچنے تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی، جس کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور غیرقانونی ذخیرہ اندوزی روکنا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جن کے تحت رجسٹرڈ پمپس کے علاوہ کسی اور کو پیٹرول ڈیزل فراہمی پر ایکشن لیا جائے گا، ڈپو سے کتنا تیل نکلا اور فروخت کتنا ہوا اس سارے ریکارڈ کی نگرانی ہوگی، جس کے اعداد و شمار وزارت توانائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر کو دستیاب ہوں گے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں