ایران کو ایک رات میں تباہ وبرباد کردیں گے اور وہ رات شاید کل ہوسکتی ہے، صدر ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کے پاس ڈیل کیلئے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں، بدھ تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو پاور پلانٹ پر حملے کریں گے، پائلٹ کو ریسکیو کرنے کیلئے دن میں تاریخی آپریشن کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو—-واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دھمکی دی ہے کہ ایران کو ایک رات میں تباہ وبرباد کردیں گے اور وہ رات شاید کل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ڈیل کیلئے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ایک رات میں ایران کو تباہ وبرباد کردیں گے اور یہ رات شاید کل ہوسکتی ہے، ایران کے پاس 48 گھنٹے کا وقت ہے، بدھ تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو پاور پلانٹ پر حملے کریں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ مئوثر انداز میں جاری ہے،امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی ہے، ایرانی عوام کو اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں