ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کردی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان ثالثی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں